ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام دیو نے بغیر سرکاری منظوری کے نیپال میں سرمایہ کاری کی:رپورٹ

رام دیو نے بغیر سرکاری منظوری کے نیپال میں سرمایہ کاری کی:رپورٹ

Wed, 30 Nov 2016 12:45:16    S.O. News Service

کاٹھمنڈو، 29؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )یوگا گرو رام دیو نیپال میں سرمایہ کاری کو لے کر مبینہ طور پر تنازعات میں پھنس گئے ہیں ،کیوں کہ میڈیا کی رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پتنجلی آیوروید گروپ نے بغیر سرکاری منظوری کے ملک میں150کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔قابلِ ذکرہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر قانون کے تحت کہ کسی بھی غیر ملکی سرمایہ کارکے لیے ہمالیائی ملک میں سرمایہ کاری سے پہلے نیپال سرمایہ کاری بورڈ یا صنعتی محکمہ سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔اخبار کانتی پور ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق رام دیو اس طرح کی لازمی منظوری لینے میں ناکام رہے۔اس درمیان، رام دیو نے کل بیان جاری کرکے کہا کہ کمپنی نے نیپال میں کام کرتے وقت کسی بھی مقامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پتنجلی آیوروید لمیٹڈکی مجوزہ سرمایہ کاری تمام ضروری قانونی عمل کوپورا کرنے کے بعد ہی عمل میں آئے گا۔


Share: